27 جنوری، 2022، 10:00 AM

پاکستانی وزیر اعظم سے پاکستانی فوج کے سربراہ کی ون آن ون ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم سے پاکستانی فوج کے سربراہ کی ون آن ون ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آو ون ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آو ون ملاقات کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال، ملکی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

News ID 1909639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha